اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرين کي آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے پرامن مظاہرين اور مخالفين پر تشدد اور مظالم کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے دارالحکومت منامہ کے قريب واقع عکر کے علاقے ميں دسيوں سياسي کارکنوں کے گھروں پر حملہ کرکے متعدد رہائشي مکانات کو منہدم اور گھروں کے ساز وسامان کي توڑپھوڑ کي جبکہ متعدد سياسي کارکنوں کو گرفتار کرليا -
عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کے حملے ميں فوج کي بکتر بندگاڑيوں نے بھي حصہ ليا اور عکر کے علاقے کا محاصرہ کرکے سياسي کارکنوں کے گھروں اور خود ان کو نشانہ بنايا - آل خليفہ حکومت کے کارندوں نےبحريني شہريوں کے مذہبي عقائد کي بھي توہين کي -
بحرين ميں سياسي کارکنوں کا کہنا ہے کہ بحرين کي شاہي حکومت نے پچھلے تين سال سے جب سے اس ملک ميں جمہوريت کے حق ميں عوامي تحريک جاري ہے مخالفين اور مظاہرين کي وسيع پيمانے پر سرکوبي کرکے بحرين کو ايک بڑے جيل خانے ميں تبديل کرديا ہے -
مخالفين کے خلاف بحريني حکومت کے تشدد کا دائرہ اتنازيادہ وسيع ہوگيا ہے کہ انساني حقوق کے کارکنوں اور تنظيموں کا کہنا ہے کہ آل خليفہ حکومت کا انسان حقوق سے متعلق کارنامہ عالمي سطح پر انتہائي سياہ کارنامہ ہے -
بحرين ميں شہري حقوق اور آزادي کے حامي ايک بين الاقوامي مرکز کے سربراہ حمد عمر کا کہنا ہے کہ ان کے مرکز نے جنيوا ميں ايک اجلاس شروع کرديا ہے جس ميں خليج فارس کے عرب ملکوں خاص طور پر بحرين ميں انساني حقوق کي پامالي کا جائزہ ليا جارہا ہے -
انہوں نے کہا کہ بحرين ان چند ايک ملکوں ميں سے ہے جہاں انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي ہوتي ہے -
بحرين ميں انساني حقوق کے ايک اور سرگرم کارکن سعيد الشہابي نے بھي اپنے ايک بيان ميں کہا کہ اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل، يورپي يونين اور واشنگٹن و لندن ميں بحريني حکومت کے حاميوں نے مخالفين اور مظاہرين پر حکومت کے مظالم پر اپني آنکھيں بند کرلي ہيں جس کي وجہ سے عوامي مطالبات پورے نہيں ہوپارہے ہيں -
بحرين ميں انساني حقوق کے سرگرم کارکن سعيد الشہابي نے کہا کہ آل خليفہ حکومت نے انساني حقوق کي بڑے پيمانے پر پامالي پر اور عوام کے برحق مطالبات کو کچل کر رائے عامہ اور اس ملک کي سياسي جماعتوں کے جذبات کو بھڑکا ديا ہے-
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحرين کے انساني حقوق کي صورتحال انتہائي تشويشناک ہے -
اور اس صورتحال کو ختم کرنے کے لئے فوري اور عملي اقدامات کئے جانے چاہئيں -
واضح رہے کہ بحرين کے عوام بھي ديگر عرب ملکوں کے عوام کي طرح اپنے ملک ميں جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کررہے ہيں ليکن آل خليفہ حکومت جو ايک خانداني اور مورثي حکومت ہے عوام کے جائز اور قانوني مطالبات پر توجہ دينے کے بجائے عوام کے پرامن مظاہروں اور مخالفين کو کچلنے کي پاليسي پرعمل پيرا ہے -
.......
/169